پشاور: نوجوان سماجی کارکن شایان شاہ کو ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس پاکستان کی جانب سے تحصیل مردان کیلئے ایک سال کی مدت کیلئے جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔ اس حوالے سے ادارے کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔شایان شاہ کا شمار مردان کے سرگرم اور متحرک نوجوان سماجی کارکنوں میں ہوتا ہے، جو مختلف سماجی، فلاحی اور انسانی حقوق کے معاملات میں بھرپور کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کی تقرری کو سماجی حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس پاکستان کے مطابق شایان شاہ اپنی نئی ذمہ داریوں کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ، عوامی مسائل کے حل، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور معاشرتی انصاف کے فروغ کیلئے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ادارے کے عہدیداران نے امید ظاہر کی ہے کہ شایان شاہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال بنانے اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔دوسری جانب شایان شاہ نے اپنی تقرری پر ادارے کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی خدمت، انسانی حقوق کے تحفظ اور معاشرتی انصاف کے قیام کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے