اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک )وزیراعظم نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں کاروبار بندش کے نئے اوقات جاری کرنے کی منظور ی دے دی۔کابینہ ڈویژن کے باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز اب رات 9 بجے بند کیے جائیں گے، جبکہ شادی ہالز، مارکیاں اور دیگر کمرشل تقریبات رات 10 بجے تک جاری رہ سکیں گی۔اسی طرح ر یسٹورنٹس، ہوٹلز اور سبزی فروخت کرنے والی دکانوں کو رات 11 بجے تک بند کرنا لازمی ہوگا۔حکومت نے بعض شعبوں کو ان پابندیوں سے مستثنی قرار دیا ہے، میڈیکل اسٹورز، آئی ٹی کمپنیاں، تندور، جمز اور فیول سٹیشنز پر نئے اوقات کار کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہ حسبِ معمول اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔کابینہ ڈویژن نے صوبائی حکومتوں اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔کابینہ ڈویژن نے صوبائی حکومتوں اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے