اسلام آباد ( اے ایف بی ) ملک میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ضلع سانگھڑ سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت دریافت کرلیا گیا۔ ذخائر بوبی مائننگ لیز کے بوبی ڈیپ ون کنویں سے دریافت ہوئے۔ اوجی ڈی سی نیاہم پیشرفت سے حکومت اور شیئر ہولڈرزکوآگاہ کردیا۔ بیان کے مطابق کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل حاصل ہوگا۔ کنویں سے گیس کی ابتدائی پیداوارکا تخمینہ 11 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ ہے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ سمبڑ فارمیشن میں کنویں کو3ہزار305 میٹرتک کھودا گیا، ماہرین کے مطابق حاصل ہونے والی تیل کی یومیہ مقدار قابل ذکر ہے۔ دریافت سے ملک میں تیل وگیس کی طلب ورسد کافرق کم ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے