اسلام آباد (مانند نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان عبوری معاہدے کے بعد ایران کو اپنی تیل کی برآمدات مکمل قیمت پر فروخت کرنے کی اجازت مل گئی ہے جسے امریکی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ماضی میں ایران پابندیوں کے باوجود اپنا تیل فروخت کرتا رہا ہے تاہم امریکی پابندیوں کے خوف کے باعث خریدار ممالک اسے بھاری رعایت پر خرید رہے تھے۔

اب ایران عالمی منڈی میں تیل مکمل قیمت پر فروخت کر سکے گا جس سے ایرانی معیشت کو سیکڑوں ملین ڈالرز کی اضافی آمدن حاصل ہونے کی توقع ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کو دیگر پابندیوں میں نرمی اور منجمد فنڈز تک رسائی کے لیے معاہدے میں طے شدہ شرائط اور اہداف پورے کرنا ہوں گے۔

الجزیرہ کے مطابق اس حالیہ پیش رفت کو ایران کے لیے اہم معاشی ریلیف اور خطے میں سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے