اسلام آباد (مانند نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے گرلز اسکول پر ہونے والے مہلک حملے کے ذمے دار کا تعین شاید کبھی نہ ہو سکے، کیونکہ اس وقت پورے علاقے میں میزائلوں کا تبادلہ جاری تھا اور حالات انتہائی پیچیدہ تھے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کبھی اس مسئلے کو مکمل طور پر حل کر سکوں گا کہ اس حملے کا ذمے دار کون تھا، کیونکہ ہر طرف میزائل چل رہے تھے، جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوس ناک تھا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ ہمارا میزائل تھا، لیکن ممکن ہے ایسا نہ ہو، میں نے اب تک ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی جو مجھے یہ یقین دلائے کہ یہ حملہ ہماری جانب سے کیا گیا تھا، میرا نہیں خیال کہ ہم اس کے ذمے دار تھے۔

واضح رہے کہ مذکورہ حملہ 28 فروری کو جنوبی ایران کے شہر میناب میں ایک گرلز اسکول پر ہوا تھا، جو ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے پہلے روز پیش آیا۔

ایرانی حکام کے مطابق حملے میں 175 سے زائد طالبات اور اساتذہ شہید ہوئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے