رواں ہفتے درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
واشنگٹن(اے ایف بی)یورپ کے بعد امریکا میں بھی شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر خطرناک ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی نیشنل ویدر سروس نے پیشگوئی کی ہے کہ وسطی اور مشرقی ریاستوں میں رواں ہفتے درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب یورپ میں ہیٹ ویو کے باعث گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 1٫300 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، فرانس میں تقریباً ایک ہزار جبکہ سپین میں 325 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، اٹلی میں بھی شدید گرمی کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک میں شدید گرمی کے باعث سیاحتی سرگرمیاں اور ریلوے سروسز متاثر ہوئی ہیں، جبکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو مزید ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔ عالمی ادار? صحت (WHO) کے مطابق یورپ میں درجہ حرارت عالمی اوسط کے مقابلے میں دُگنی رفتار سے بڑھ رہا ہے، اور اس وقت تقریباً 15 کروڑ افراد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے