اسکردو (مانند نیوز) اسکردو کے لیے روانہ ہونے والی نجی ایئر لائن کی پرواز ٹیک آف کے دوران پرندے سے ٹکرا گئی۔

ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 455 میں 170 مسافر سوار تھے، پرندہ ٹیک آف کے دوران طیارے سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں ایئر بس 320 کے انجن نمبر 2 کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ بھی ٹوٹ گئے۔

واقعے کے بعد تمام مسافروں کو ایئر پورٹ لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے