اورکزئی (مانند) سنٹرل اورکزئی چھپر مشتی میں زمینی تقسیم کے تنازع پر جرگے نے  فیصلہ کر دیا ، کوئلہ کانیں کھولنے کا مطالبہ حکومت سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چھپر مشتی میں زمینی تقسیم پر مقامی  قوم اور ماما خیل کے مابین تنازعہ کھڑا ہوا جس میں بعض  لوگوں نے کوئلے کی کانوں کے لوڈنگ بند کی جو قومی مسئلہ نہیں تھا اصل قوم کا مسئلہ تقسیم پر تھا ۔تنازع گزشتہ دو ماہ سے جاری تھا، جس کے باعث قوم کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے اور علاقے میں کوئلے کی کانوں کا کام بھی گزشتہ دو ماہ سے بند رہا۔اس معاملے پر قومی جرگے میں ملک پیاو شاہ، ملک عبد الرحمن، حاجی ہنر گل، ملک محمد اکبر، ملک ایوب خان، ملک مست علی، گلستان اور دیگر مشران پر مشتمل جرگہ منعقد ہوا  جس میں جرگہ مشران نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد لیز ہولڈر شاہین پر 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور انہیں پابند کیا کہ وہ قوم کے ساتھ بیٹھ کر باہمی مشاورت سے مسئلے کا مستقل حل نکالیں۔جرگے نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اب تمام فریق مزید کشیدگی سے گریز کریں اور افہام و تفہیم کے ذریعے معاملہ حل کریں تاکہ علاقے میں امن برقرار رہے اور عوام کو مزید نقصان نہ اٹھانا پڑے جرگہ مشران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئلے کی بند کانوں کو فوری طور پر کھولنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ ساتھ ہی یہ تجویز بھی دی گئی کہ قوم کے ہر فرد کو اس کا جائز حق دلانے کے لیے مقامی 3  علمائے کرام 3  نوجوانوں اور معتبر 3 مشران پر مشتمل ایک نمائندہ کمیٹی تشکیل دی جائے جو شفاف انداز میں معاملات کی نگرانی کرے۔قوم کا فنڈ ماہانہ ترتیب کے ساتھ وصولی کرکے علاقائی فلاحی کاموں مسجد پر خرچ ہو جس کا ایک رسید لیز ہولڈر اور ایک رسید کمیٹی کے ساتھ ہو تاکہ ائندہ کیلئے آئندہ کیلئے کوئی تنازعہ اور مسئلہ نہ ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے