کراچی (مانند نیوز) وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیشل ریکگنیشن اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹم کی منظوری دے دی۔

مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت محکمۂ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ، چیف سیکرٹری اور دیگر نے شرکت کی۔

دورانِ اجلاس وزیرِ اعلیٰ سندھ کو وزیرِ تعلیم نے فریمز سے متعلق بریفنگ دی۔

سردار علی شاہ نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈیٹا پر مبنی گورننس سے تعلیمی انتظام مزید مؤثر ہو گا، سسٹم کے نفاذ کے لیے تمام تکنیکی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پہلے مرحلے میں صوبے کے ہر ڈویژن سے ایک ضلع منتخب کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ محدود انٹرنیٹ والے علاقوں میں بھی فریمز کا سسٹم مؤثر انداز میں فعال رہے گا، اسکولوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کی ہے، اساتذہ کی آمد و روانگی کا ریکارڈ خودکار ہو گا، سسٹم کے ذریعے حاضری کا ریکارڈ محفوظ، درست اور ناقابلِ رد و بدل ہو گا۔

وزیرِاعلیٰ سندھ نے بتایا کہ منتخب کیے گئے 6 اضلاع میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے اور اب 17 اگست سے ان 6 اضلاع میں فریمز کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔

اُنہوں نے بتایا کہ فریمز سے اساتذہ اور عملے کی حاضری فیشل ریکگنیشن سے مانیٹر کی جائے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اساتذہ کی حاضری بہتر تعلیمی نتائج کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے، ہر بچے کا حق ہے کہ اسے معیاری تعلیم فراہم کی جائے اور معیاری تعلیم کے لیے ضروری ہے کہ اساتذہ اور اسکول کا عملہ ذمہ داریاں ادا کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی نظام میں احتساب کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

وزیرٍ اعلیٰ سندھ نے ابتدائی مرحلے میں مؤثر سپورٹ اور مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنے کی ہدایت جاری کی۔

اُنہوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کو تمام ضروری تکنیکی معاونت فراہم کی جائے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کامیاب نفاذ کے بعد سسٹم کو مرحلہ وار سندھ کے تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔

انہوں نے فریمز کو تعلیمی شعبے میں اہم گورننس اصلاح قرار دیتے ہوئے  کہا کہ فریمز سے اسکولوں میں شفافیت، احتساب اور مؤثر نگرانی کو فروغ ملے گا، فریمز سے نگرانی کرنے پر ادارہ جاتی نظم و ضبط اور تعلیمی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے