اسلام آباد (مانند نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے جنگ کے دوران تباہ کیے گئے امریکا اور اسرائیل کے طیارے نمائش کے لیے پیش کر دیے۔ 

پہلی بار جاری کی گئی تصاویر میں امریکا کے ایف پندرہ لڑاکا طیارے کی باقیات بھی دکھائی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ نمائش کے لیے پیش کی گئی اشیاء میں لڑاکا طیارے کی ایجکشن سیٹ، کونوپی اور دم بھی رکھی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ ایران نے امریکی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم امریکی حکام نے اس کی تردید کی تھی۔

اس کے علاوہ 30 جولائی کو بھی ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اردن کے الازرق بیس پر 3 امریکی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایک بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا تھا کہ اردن کے الازرق بیس پر امریکا کے 3 ایف 35 طیارے تباہ کر دیے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے