اسلام آباد (مانند نیوز) چین کے مشرقی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان ڈولفن کمزور پڑ گیا تاہم کئی شہروں میں طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہیں۔

طوفان سے متاثرہ کئی چینی صوبوں میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خراب موسم کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

وینژو شہر میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث ایک ٹرک الٹ گیا۔

چین کے محکمۂ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان آئندہ چند روز میں وسطی صوبوں ہوبے اور ہینان کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بھی جمعرات تک موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے