اسلام آباد (مانند نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جولائی میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالرز کی ترسیلاتِ زر بھیجے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جولائی میں سالانہ بنیاد پر 13 فیصد اضافی ترسیلاتِ زر موصول ہونا نہایت خوش آئند ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ جولائی میں اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات میں ماہانہ بنیاد پر بھی  4.5 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا ملکی معیشت کے استحکام میں مثبت کردار لائق تحسین ہے، سمندر پار پاکستانی ہمارا قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے