اسلام آباد (مانند نیوز) بانیٔ پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں فراہم کر دی گئیں، اس حوالے سے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق 8 کتابیں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ہمیں موصول ہوئیں جو کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا ہے کہ 8 کتابیں ہم نے جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کو فراہم کر دیں۔

ان کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے 4 کتابیں یہ کہہ کر واپس کر دیں کہ پہلے ہی یہ پڑھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اگست میں بھی بانیٔ پی ٹی آئی کی کتابیں اڈیالہ جیل پہنچائی گئی تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے