اسلام آباد (مانند نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ملزمہ انمول پنکی کے خلاف منشیات کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے تینوں مقدمات کے عبوری چالان پراسیکیوشن میں جمع کروائے تاہم ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے چالان میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے چالان اعتراضات کے ساتھ واپس کر دیا۔

پراسیکیوٹر نے پولیس کو ہدایت کی کہ اعتراضات دور کر کے چالان دوبارہ پیش کیے جائیں۔ 

پراسیکیوٹر کے مطابق عبوری چالان میں ملزمہ انمول پنکی کے اشتہاری ہونے کا ذکر نہیں کیا گیا۔

پراسیکیوٹر نے مزید اعتراض کیا کہ چالان میں بری ہونے والے ملزمان کی تفصیلات بھی شامل نہیں، پولیس کو ہدایت کی گئی کہ ملزمان کی بریت کے فیصلوں کی نقول بھی چالان کا حصہ بنائی جائیں۔

پراسیکیوٹر نے ملزمہ انمول پنکی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی تفصیلات بھی چالان میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے