مظفرآباد (مانند نیوز) میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں 8 مخصوص نشستوں میں سے 6 نشستیں ن لیگ نے جیت لیں۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوئے، خواتین کی 5 مخصوص نشستوں میں پیپلز پارٹی کی 2 اور مسلم لیگ ن کی 3 امیدوار کامیاب ہوئیں۔

 خواتین کی 5 مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی سحرش قمر، مریم زمان اور مریم ادریس کامیاب ہوئیں جبکہ پیپلز پارٹی کی فرزانہ یعقوب اور زوبیا خورشید بھی کامیاب قرار پائیں۔

زوبیا خورشید اور رفعت عابد نے 5، 5 ووٹ لیے جس کے بعد قرعہ اندازی میں زوبیا خورشید کا نام نکل آیا۔

علماء و مشائخ کی نشست پر ن لیگ کے پیر مظہر سعید شاہ کامیاب ہوئے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ن لیگ کے بیرسٹر افتخار گیلانی کامیاب قرار پائے جبکہ اوورسیز کشمیریوں کی نشست پر ن لیگ کے عبدالرحمٰن آرائیں کامیاب ہوئے۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ن لیگ نے مجموعی طور پر 31 نشستوں اور پی پی نے 14 نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔

عوامی دست و بازو سے 1 نشست پر اتحاد کے بعد ن لیگ کی 32 نشستیں ہیں۔

ایوان مکمل ہونے کے بعد نو منتخب ممبرانِ اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گا۔

خیال رہے کہ پونچھ اور سدھنوتی میں انتخاب نہ ہونے کے باعث 7 ممبران کے بغیر حکومت سازی کا عمل سر انجام دیا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے