اسلام آباد (مانند نیوز)اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت پوری امداد غزہ جانے نہیں دے رہا، معاہدے کے برعکس اسرائیل امداد کا صرف ایک حصہ غزہ جانے دے رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاہدے میں روزانہ 600 امدادی ٹرک غزہ بھیجنے کی بات طے ہوئی تھی تاہم اس کے برخلاف روزانہ صرف 145 ٹرک غزہ جانے دیے جارہے ہیں۔

ادھر عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملوں میں 4 افراد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ پیر کو استنبول میں ملاقات کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے