0

پشاور لٹریری فیسٹیول اختتام پذیر، دو روزہ سرگرمیاں مکمل

پشاور(مانند نیوز)نشتر ہال میں منعقدہ پشاور لٹریری فیسٹیول کا تیسرا ایڈیشن دو روزہ ادبی، فکری اور ثقافتی سرگرمیوں کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹیول میں نوجوانوں، طلبہ، ادیبوں اور فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں علمی مباحث اور مہارت پر مبنی تربیتی نشستیں نمایاں رہیں۔ یہ فیسٹیول کلچر لٹریچر اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (کلڈو) نے محکمہ امورِ نوجوانان کے تعاون سے منعقد کیا۔ پہلے روز پینل مباحثے، اوپن مائیک، بچوں کی سرگرمیاں اور کانٹینٹ کریشن، فوٹوگرافی اور اینیمیشن سے متعلق ورکشاپس منعقد ہوئیں۔ “نوجوان، خواتین اور خیبرپختونخوا کا مستقبل” اور این ایف سی ایوارڈ سے متعلق نشستوں میں اہم سماجی و معاشی موضوعات زیر بحث آئے۔ شام کے پروگرامز میں ناساز بینڈ، اعجاز سرحدی اور فیاض خان خیشگی کی پرفارمنسز کے ساتھ گرینڈ مشاعرہ بھی منعقد ہوا. دوسرے روز تعلیم، روزگار اور نوجوانوں کے مستقبل پر خصوصی توجہ دی گئی۔ مختلف سیشنز میں تعلیمی نظام، بڑھتی آبادی، اور فکری نشوونما میں ادب کے کردار پر گفتگو کی گئی، جبکہ شرکاء کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، فری لانسنگ، ای کامرس اور دیگر عملی مہارتوں کی تربیت بھی دی گئی۔ فیسٹیول کا اختتام “زوان، ہنر اور روایت” کے عنوان سے رنگا رنگ ثقافتی تقریب پر ہوا، جس میں موسیقی اور ثقافتی مظاہرے پیش کیے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں