پبی (نما ئندہ مانند ) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان (AWKUM) کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے ہے کہ طلبہ ہمارا مستقبل ہے۔ نصابی تعلیم کے ساتھ سائنسی پروجیکٹس، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت مین ترقی طلبہ کو جدید علوم سے روشناس کرانا اولین ترجیح ہے۔غیر نصابی سرگرمیاں طالب علم کی تعلیم کا لازمی حصہ ہیں۔ آگورا جیسے پروگرام تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور ہمہ جہت شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان (AWKUM) میں نیشنل فیسٹیول آف آئیڈیاز، آرٹ اینڈ انوویشن کا دوسرا ایڈیشن آگورا 2026 کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیانیشنل فیسٹیول آف آئیڈیاز، آرٹ اینڈ انوویشن کا دوسرا ایڈیشن آگورا 2026 میں تین روزہ پْرجوش مقابلوں کے دوران پاکستان کے چاروں صوبوں کی 73 یونیورسٹیوں سے 600 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔یہ میلہ یونیورسٹی کے پرووسٹ آفس اور ڈائریکٹریٹ آف یوتھ افیئرز پشاور کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس میں فنون، نظریات اور اختراع کے شعبوں میں 18 مختلف مقابلے شامل تھے جو اسے ملک بھر میں طلباء کی سب سے جامع نمائشوں میں سے ایک بناتے ہیں اختتامی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے کی، جنہوں نے کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کیے اور اجتماع سے خطاب کیا۔ ان کے ہمراہ پرووسٹ پروفیسر عبدالصمد خان، ڈپٹی پرووسٹ پروفیسر سید کاظم علی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زبیر خٹک، ایڈیشنل ڈائریکٹر کیو ای سی ابرار حسین اومرزئی، ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر فاروق حسین، اور پختونخوا کالج آف آرٹس کے پرنسپل پروفیسر فضل ستار درانی سمیت یونیورسٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی شریک تھے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے