ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ نے خیبر پختونخوا ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری پروگرام کے تحت تحصیل درگئی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ درگئی، رورل ہیلتھ سینٹر سخاکوٹ، سول ویٹرنری ہسپتال درگئی و سخاکوٹ، ذبح خانہ سخاکوٹ، خان گڑھی پھاٹک اور برساتی نالوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔معائنے کے دوران عوامی سہولیات کی فراہمی، صفائی کی صورتحال، دستیاب سہولیات، درپیش مسائل اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے سروسز کے معیار میں مزید بہتری لانے اور مسائل کے فوری ازالے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس کے علاوہ تحصیل درگئی کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔ ان اداروں میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سخاکوٹ، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 سخاکوٹ، گورنمنٹ پرائمری سکول گل مقام اور گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 سخاکوٹ شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے سکولوں میں صفائی کی صورتحال، عملے کی حاضری، درپیش مسائل اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تعلیمی معیار کی مزید بہتری اور مسائل کے بروقت حل کیلئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اس دورے کا مقصد تعلیمی اداروں میں اصلاحات کی نگرانی کرنا، ان کے مسائل کو حل کرنا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے