0

باجوڑ میں غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خلاف کارروائی، مین روڈ بحال

باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ٹی ایم اے ناواگئی کے عملے نے انجینئر ریاض اللہ کی نگرانی میں واڑہ ماموند تنی سے خڑی کمر مین روڈ تک کاروائی کی۔کارروائی کے دوران سڑک پر غیر قانونی طور پر بنائے گئے تقریباً 63 سپیڈ بریکرز کو ٹریکٹر کی مدد سے ہٹا دیا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو اور عوامی مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی جانب سے پہلے ہی تمام تحصیلوں میں غیر قانونی سپیڈ بریکرز اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں