0

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے نمائندگان پر مشتمل ٹیم نے سب جیل خار کا مشترکہ دورہ

باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار-I محمد نثار خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار-II اسد اللہ، ڈی ایس پی قابل شاہ، نمائندہ دفتر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) رضوان، صدر ڈسٹرکٹ بار باجوڑ، چائلڈ پروٹیکشن، سوشل ویلفیئر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے نمائندگان پر مشتمل ٹیم نے سب جیل خار کا مشترکہ دورہ کیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے جیل کے انتظام و انصرام پر بریفنگ دی جس میں قیدیوں کی تعداد، سکیورٹی، طبی سہولیات، خوراک اور دیگر امور شامل تھے جبکہ ادویات کی فراہمی سے متعلق مسائل بھی اجاگر کیے گئے۔ ٹیم نے بیرکس، کچن، طبی سہولیات اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا جہاں مجموعی صفائی اور نظم و ضبط تسلی بخش پایا گیا۔ ٹیم نے قیدیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے، جن میں مقدمات میں تاخیر نمایاں رہی جبکہ بعض قیدیوں نے قانونی معاونت اور جلد سماعت کی درخواست کی۔ کمزور طبقات خصوصاً کم عمر اور طبی یا نفسیاتی معاونت کے محتاج قیدیوں پر خصوصی توجہ دی گئی اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے رابطہ رکھا گیا۔ دورے کے دوران صفائی اور حفظانِ صحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور قیدیوں کے لیے بہتر طبی سہولیات اور باقاعدہ طبی معائنہ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں