شانگلہ(مانند نیوز)ضلع شانگلہ میں مقامی دیہی تنظیموں کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے دوروزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔اس ورکشاپ کا مقصدمقامی تنظیموں کوموسمیاتی تبدیلوں میں عوامی ردعمل کے جامع تجاویزوحکمت عملی پیش کی گئی۔یہ منصوبہ انٹیگریٹیڈکلائمنٹ رسک مینجمنٹ کاہے جوگرین کلائمنٹ فنڈڈ، ورلڈ فوڈ پروگرام اور مسلم ہینڈز پاکستان کے تعاون سے شانگلہ میں جاری ہے یہ منصوبہ مقامی سطح پر موثر گورننس اور ڈھانچے کے قیام کے ذریعے دیہی تنظیمات کی صلاحیتوں کو مضبوط بناناہیں تاکہ لوگ فیصلہ سازی، منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں فعال کردار ادا کر سکے۔ یہ منصوبہ جی سی ایف فنڈڈاورورلڈفوڈپروگرام کے تعاون سے مسلم ہینڈز کے زریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ضلع شانگلہ اوربونیرمیں کام کررہی ہیں۔تربیتی سرگرمیوں کے ذریعے دیہی تنظیمات کو شفاف اور جواب دہ نظام قائل کرنے کے قابل بنانا ہیں جو پائیدار ترقی، آفات سے بچاؤ اور موسمیاتی تبدیلی کے مطابق لچکدار ر روزگار کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔ منصوبے کا بنیادی ہدف ضلع شانگلہ کی مقامی دیہی تنظیمات کی ادارہ جاتی اور تکنیکی صلاحیتوں کو اس نہج پر استور کرنا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات بالخصوص غیر متوقع سیلاب، لینڈسلائیڈنگ اور موسمی شدت کا موثرمقابلہ کر سکیں۔ منصوبے کے تحت مقامی سطح پرموثرڈھانچے قائم کیے جارہے ہیں اس اقدام کا مقصد دیہی تنظیمات کو اس قابل بنانا ہیں کہ وہ مقامی مسائل کی نشاندہی،ترجیحات کا تعین، منصوبہ بندی اور وسائل کا استعمال سمیت عمل درامد کے تمام مراحل میں خود فیصلہ ساز کردار ادا کر سکیں۔ منصوبے کا ایک اہم جز دیہی تنظیمات کے اراکین کیلئے وسیع تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد ہے ان سرگرمیوں کے ذریعے تنظیم کو شفاف، جوابدہ اور شراکت دار نظام انتظام قائم کرنے کے قابل بنائے جائے گا۔ یہ منصوبہ ضلع شانگلہ کے دو قدرتی آفت سے متاثرہ یونین کونسلوں پیرآباد اور پیرخانہ میں امدادی سرگرمیاں کررہاہیں۔منعقدہ ورکشاپ میں ڈپٹی کمشنرشانگلہ محمدعبداللہ شاہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریلیف فداحسین،ورلڈفوڈپروگرام کے نمائندہ سیدرحمان،مسلم ہینڈزپاکستان شانگلہ کے پروجیکٹ منیجر سیدہارون باچا،سی بی پی پی ایکسپرٹ پیرمقدرشاہ،مانیٹرنگ اینڈایولوشن آفیسرفداحسین، ٹرینر خالد اقبال،ارشاداحمد، محکمہ بلدیات شانگلہ کے سیکرٹریز،دیہی تنظیموں کے عہدداروں سمیت مسلم ہینڈزشانگلہ کے اہلکاروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
0





