اسلام آباد (مانند نیوز)مئی 2026ء میں آسمان پر ایک نایاب فلکی منظر دیکھنے کو ملے گا، جب ایک ہی مہینے میں 2 مکمل چاند دکھائی دیں گے۔

پہلا مکمل چاند یکم مئی کو عروج پر ہو گا، شمال مشرقی امریکا کے مقامی قبائل اس چاند کو فلاور مون کہتے ہیں کیونکہ سال کے اس موسم میں اس علاقے میں پھول بہت زیادہ تعداد میں کھلتے ہیں۔

دوسرا مکمل چاند جسے بلیو مون کہا جاتا ہے، 31 مئی کو ظاہر ہو گا، بلیو مون دراصل اس نایاب صورتِ حال کو کہا جاتا ہے جب ایک ہی مہینے میں دوسرا مکمل چاند نمودار ہو، اسی لیے اسے انگریزی محاورہ ’ونس ان اے بلیو مون‘ کی اصطلاح سے بھی جوڑا جاتا ہے۔

آسمان پر ’فلاور مون‘ کا خوبصورت نظارہ کب دیکھا جا سکے گا؟

ماہرین کے مطابق اس طرح کا فلکی واقعہ تقریباً ہر ڈھائی سے 3 سال بعد پیش آتا ہے۔

اس سے قبل ایسا منظر 2023ء میں دیکھا گیا تھا، جبکہ آئندہ ایسا موقع 2028ء تک دوبارہ نہیں آئے گا۔

رپورٹس کے مطابق چاند کے طلوع کے وقت اس کا رنگ زردی مائل نارنجی دکھائی دے سکتا ہے، اس کے علاوہ چاند کے ساتھ آسمان پر وینس اور جوپیٹر بھی نظر آنے کی توقع ہے، جو اس منظر کو مزید دلکش بنا دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے