اسلام آباد (مانند نیوز)روس اور بھارت نے ایک دوسرے کے ممالک میں فوجیوں کی تعیناتی کا 5 سالہ معاہدہ کرلیا۔

بھارت اور روس نے دفاعی تعاون کے تحت ایک اہم معاہدے کو باضابطہ شکل دے دی ہے، جس کے تحت ایک دوسرے کی سرزمین پر 3 ہزار تک فوجی اہلکار تعینات کیے جا سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت فوجی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ جنگی جہازوں اور فوجی طیاروں کو بھی ایک دوسرے کے علاقوں میں تعینات یا استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، 5 فوجی جہاز اور 10 لڑاکا طیارے میزبان ملک کے علاقے اور فضا میں رکھ سکے گا۔

یہ معاہدہ ریسیپروکل ایکسچینج آف لاجسٹکس ایگریمنٹ کے تحت طے پایا ہے، جس میں مشترکہ فوجی مشقیں، تربیتی پروگرام، انسانی امداد اور قدرتی آفات کے دوران تعاون بھی شامل ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے حالیہ دورۂ بھارت سے قبل اس بین الحکومتی معاہدے کی توثیق کے لیے قانون پر دستخط کیے تھے۔

معاہدے کے تحت روس اور بھارت ایک دوسرے کی بندرگاہوں میں جنگی جہاز لنگر انداز کر سکیں گے، فضائی حدود استعمال کر سکیں گے، جبکہ فوجی طیاروں کو ایئر بیسز اور دیگر انفرااسٹرکچر تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے