اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور سابق رکنِ قومی اسمبلی مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ آج کے دور میں لوگ محبت کرنا ہی بھول چکے ہیں۔

ایک نجی ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محبت دراصل توجہ اور خیال رکھنے کا نام ہے، مگر موجودہ وقت میں ناصرف لوگ سچی محبت سے محروم ہیں بلکہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ محبت کیسے کی جاتی ہے۔

31 سالہ اداکارہ کے مطابق ماضی میں ہمارے والدین کے درمیان جو خلوص، لگاؤ اور رومانویت موجود تھی، وہ اب معاشرے سے ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں یا تو لوگوں کے پاس بہت زیادہ آپشنز ہیں یا وہ مختلف الجھنوں کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے حقیقی محبت کہیں کھو گئی ہے۔

طوبیٰ انور کو کیسے جیون ساتھی کی تلاش؟

طوبیٰ انور نے اُمید ظاہر کی کہ اللّٰہ تعالیٰ اُن لوگوں کو خوشیاں عطا کرے جو سچی محبت اور خلوص حاصل کر لیتے ہیں۔

انہوں نے فلمی دنیا کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں شاہ رخ خان کی فلمیں دیکھ کر جو یہ تصور بنا تھا کہ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے، وہ اب حقیقت میں نظر نہیں آتا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاید ہم حد سے زیادہ فلمی ہو گئے ہیں، مگر اس صورتِ حال پر مجھے شدید تشویش ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے