اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان کی مسلح افواج نے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 61 ویں یوم شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر اور نیول چیف اور پاک فوج نے میجرراجہ عزیز بھٹی شہید کو یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجرراجہ عزیز بھٹی شہید نے 1965 کی جنگ میں برکی سیکٹر لاہور کا بہادری سے دفاع کیا۔

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 5 دن اور 5 راتیں دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت، قیادت اور  لازوال قربانی قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے