اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستانی عازمینِ حج کے ابتدائی قافلے مسجدِ نبوی ﷺ اور ریاض الجنہ پہنچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی عازمینِ حج نے مدینہ پہنچ کر ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کی اور روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر حاضری دی ہے۔

پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کے مطابق یہ عازمینِ حج 18 اپریل سے شروع ہونے والی حج پروازوں کے ذریعے سب سے پہلے مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

سعودی وزارتِ حج کے مطابق مسجدِ نبوی ﷺ جانے کے لیے بھی قافلوں کے لیے الگ الگ شیڈول ترتیب دیا گیا ہے تاکہ تمام ممالک سے آئے عازمینِ حج کو منظم انداز سے موقع مل سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے