اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کے مطابق آبنائے ہرمز سے سمندری بارودی سرنگیں صاف کرنے میں تقریباً 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ دفاع کے عہدیداروں نے ایک خفیہ اجلاس میں آبنائے ہرمز کی صورتِ حال پر بریفنگ دی ہے۔

بریفنگ کے دوران قانون سازوں کو جنگ سے متعلق اخراجات، حکمتِ عملی اور مقاصد کے حوالے سے مکمل وضاحت نہیں مل سکی۔

آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عباس عراقچی

خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس کے بعد اراکین نے کہا کہ انہیں جوابات سے زیادہ سوالات ملے ہیں۔

بریفنگ میں ایران کے خلاف جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایک اسکول پر حملے سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے، جس میں تقریباً 165 افراد شہید ہوئے تھے جن میں اکثریت کم عمر طالبات کی تھی، تاہم ان سوالات کے بھی واضح جوابات نہیں دیے گئے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے نہایت اہم سمندری گزرگاہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی معیشت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے