اسلام آباد (مانند نیوز)اٹلی کی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی کی توہین کرنے پر روس نے اٹلی کے سفیر کو طلب کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی میڈیا کے مطابق روسی پریزنٹر ولادیمیر سولووف نے ٹی وی پر کہا ہے کہ اٹلی کی وزیرِ اعظم میلونی پوری نسلِ انسانی کے لیے رسوائی کا سبب ہیں۔

روسی ٹی وی پریزنٹر نے کہا ہے کہ میلونی ایک جنگلی جانور، بدتمیز، گھٹیا عورت ہیں، انہوں نے اپنے منتخب کرنے والوں سے بھی دھوکا کیا حتیٰ کہ انہوں نے امریکی صدر کے ساتھ بھی دھوکا کیا ہے۔

ٹرمپ کی جارجیا میلونی پر تنقید، ناقابل قبول تک کہہ دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے وزیرِ خارجہ تاجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ اس واقعے پر روسی سفیر الیگزے پارامونوف کو وزارتِ خارجہ میں احتجاج کے لیے بلایا گیا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ روسی ٹی وی کے میزبان نے وزیرِ اعظم میلونی کے بارے میں انتہائی سنگین اور جارحانہ الفاظ استعمال کیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی اپنے ملک کی وزیرِ اعظم کے بارے میں توہین پر مبنی ریمارکس کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ جارجیا میلونی نے حالیہ دنوں میں امریکا کی ایران میں جنگ کے خلاف پوپ لیو اور ٹرمپ کے درمیان چھڑنے والی بحث میں پوپ کی حمایت کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے