اسلام آباد (مانند نیوز)ایرانی عدلیہ نے 8 خواتین کی سزائے موت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میدان میں ٹرمپ کے خالی ہاتھ نے انہیں جھوٹی خبروں سے کامیابیاں گھڑنے پر مجبور کیا۔

ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ جن خواتین کی بات ٹرمپ کر رہے ہیں ان کو کبھی سزائے موت سنائی ہی نہیں گئی، امریکی صدر نے ان 8 خواتین سے متعلق گزشتہ روز بھی جھوٹا بیان دیا تھا۔

ایران میں 8 خواتین کی سزائے موت روک دی گئی، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کی عدلیہ نے کہا ہے کہ آج ٹرمپ نے کہا کہ ان کے مطالبے پر ایران میں ان خواتین کو پھانسی کی سزا منسوخ کی گئی، گزشتہ روز ٹرمپ نے بیان دیا کہ امن مذاکرات سے پہلے ایران ان خواتین کو رہا کرے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ نے کہا کہ گزشتہ روز جھوٹا ثابت ہونے کے باوجود امریکی صدر نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اس کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اچھی خبر سے مجھے ابھی آگاہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں سزا پانے والی 8 خواتین کی آج موت کی سزا روک دی گئی، ان میں سے 4 خواتین کو فوری رہا کر دیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 4 خواتین کو 1 ماہ قید کی سزا سنائی جائے گی، ایران اور اس کی قیادت کو میری درخواست کا احترام کرنے پر سراہتا ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے