پبی (نما ئندہ مانند ) تھانہ پبی کے نئے تعینات ایس ایچ او سب انسپکٹر ایاز خان نے چارج سنبھالتے ہی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے انہوں نے علاقے کے معززین، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں تاکہ باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔اس موقع پر ایاز خان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرنا شہریوں کا بنیادی حق ہے جبکہ ان کے خلاف کارروائی کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ایس ایچ او پبی نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں اور کوئی بھی شہری بلا جھجھک ان سے ملاقات کر سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے عملے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ داری سے پیش آئیں کیونکہ عوام کی خدمت پولیس کا اولین فریضہ ہے۔ایاز خان نے منشیات فروشوں، سنیچنگ اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دیئے اور بازاروں، گنجان مقامات اور حساس علاقوں میں سادہ لباس میں اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔مقامی شہریوں نے ایس ایچ او کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں پبی اور گردونواح میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنے گا
0





