بریکوٹ ( نمائندہ مانند )ضلع سوات سمیت تحصیل بریکوٹ میں یتیموں، بیواؤں اور غریب افراد کے نام پر فنڈنگ، چندے اور بیرونِ ملک سے سوشل میڈیا کے ذریعے آنے والی رقوم میں مبینہ خرد برد اور عوام کو دھوکہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مختلف اداروں اور متعلقہ حکام نے ایسے افراد اور گروہوں کی نگرانی شروع کر دی ہے جو فلاحی کاموں کے نام پر عوام سے رقوم جمع کر کے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جعلی اپیلوں، فرضی مریضوں اور غیر رجسٹرڈ تنظیموں کے ذریعے چندہ اکٹھا کرنے والوں کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مستحق افراد کے نام پر فنڈنگ کرنے والے تمام افراد اور تنظیموں کا مکمل آڈٹ کیا جائے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ حقیقی مستحقین کا حق محفوظ بنایا جا سکے۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی فرد یا تنظیم کو چندہ دینے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے