اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے مارچ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے سرگرم 31 کارکنان کو نظر بند کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان 30 دن کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند رہیں گے۔

 کارکنان کی نظر بندی کے احکامات ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر جاری کیے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نظری بندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت جاری کیے گئے، راولپنڈی ڈویژن سے مجموعی طور پر 106 پی ٹی آئی کارکنان نظر بند کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے 31، اٹک سے 35، چکوال سے 23، جہلم سے 13 اور واہ کینٹ سے 4 پی ٹی آئی کارکنان نظر بند کیے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے