بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ پاس میں ویگوگاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دوافرادجاں بحق جبکہ دو شدیدزخمی ایک بچی معجزانہ طورپربچ گئی زخمیوں کودرگئی ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیرکے دن مالاکنڈ پاس میں ٹنل ک قریب تھانہ درگئی کے حدودمیں ایک تیزرفتارویگوگاڑی گہری کھائی میں گرنے سے گاڑی میں سوارعنایت الرحمان ولدفاتح رحمان ساکن گل اباددیرنورزمان ولدعمرزمان ساکن طورمنگ دیربالاموقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ حمزہ ولدفاتح رحمان عمربارہ سال ساکن گل ابادحمیداللہ ولدباچااکبرساکن طورمنگ دیربالامسماۃ صائمہ دخترفاتح الرحمان معجزاتی طورپربچ گئی۔مالاکنڈلیویز تھانہ درگئی نے ابتدائی رپورٹ درج کردی۔