ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) کیمیسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن ٹل کی جانب سے ٹل بازار میں نشہ آور ادویات اور منشیات کے خلاف آگاہی مہم، بنوں چوک سے لیکر سول ہسپتال ٹل تک ریلی نکالی گئی جس میں ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن ضلع ہنگو ٹل کے صدر فاروق شاہ،ڈرگ انسپکٹر  ضلع ہنگو زیشان وزیر، ایس ایچ او ٹل آصف حیات اورکزئی اور دیگر نے مہم میں حصہ لیا، اس دوران مقررین نے کہا کہ ہمیں انسان سے نہیں بلکہ نشے سے نفرت ہیاور  نشہ آور ادویات کی فروخت سے اجتناب کریں،اگر کوئی دکاندار نشہ آور ادویات کے فروخت پر پایا گیا تو اس کے ساتھ کسی قسم رعایت نہیں کی جائے گی اور ڈرگسٹ ایسوسی ایسشن ایسے میڈیکل سٹورز مالکان کے ساتھ کسی قسم کی ہمدردی نہیں کریگی اور اس جرم میں ملوث ہونے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے