پشاور (مانند نیوز ڈیسک) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر پشاور میں سیفٹی ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیاہے۔پولیس کے مطابق سیفٹی ماسک نہ پہننے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی سی پی او پشاور عباس احسن کے مطابق شہر کے تمام سرکلز کو سیفٹی ماسک کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سیفٹی ماسک نہ پہننے والوں کو مرحلہ وار گرفتار کیا جائے گا۔سیفٹی ماسک کے بغیر پشاور کے بازاروں میں گھومنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جو ایک ماہ تک جاری رہے گا۔کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر موثر لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔بغیر سیفٹی ماسک گھومنے پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے