سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) عصمت آباد غزنی خیل کے مقام پر جاری تیسرا آل ڈسٹرکٹ آمن فٹبال ٹورنمنٹ اختتام پزیر ہوا۔ٹورنامنٹ میں کل 60 ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ سپر سٹار تترخیل اور مسکان مٹورہ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ جو ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد سپر سٹار تترخیل نے جیت لیا۔ مہمان خصوصی نوجوان سیاسی وسماجی رہنماء محمد رفیق خان(ناظم) نے فائنل میچ کا افتتاح کیا اور ٹورنمنٹ کے ونر ٹیم کو بکرا اور رنر ٹیم کو بڑی ٹرافی دی۔جبکہ ٹورنمنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنیوالے دیگر کھیلاڑیوں میں بھی ٹرافیاں تقسیم کیں۔مہمان خصوصی محمد رفیق خان نے بہترین ٹورنمنٹ کی انعقاد پر صدر نعمان خان سمیت دیگر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے کی نوجوانوں کی فلاح وبہبود، ترقی، خوشحالی اور کھیلوں کو فروغ دینے کے لیئے ہر فورم پر کوشاں رہیں گے اور زاتی وسائل سے انکے ہر ممکن امداد کرونگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے