لاہور (مانند نیوز ڈیسک) ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر غیر ضروری ملاقاتوں پر پابندی عائدکردی گئی۔ چند روز کے دوران ایوان وزیرا علیٰ کے دو افراد کا کوروناوائرس کے باعث انتقال ہوا۔ انتقال کرنے والوں میں پروٹوکول آفیسر حامد رضا اور وزیٹر جاوید شامل ہیں جبکہ گذشتہ چند روز کے دوران ایوان وزیر اعلیٰ میں کوروناوائرس کے 16سے18مریض سامنے آئے ہیں۔ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر ایوان وزیر اعلیٰ میں غیر ضروری ملاقاتیں بند کردی گئی ہیں، صرف ایوان وزیر اعلیٰ میں اہم اجلاس اور اہم ضروری ملاقاتیں ہی ہوں گی جبکہ ایوان وزیر اعلیٰ میں عام سائلین کی آمدورفت بالکل بند کردی گئی اور غیر ضروری ملاقاتیں بھی بالکل بند کردی گئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے