پشاور (مانند نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (منگل کو) ہوگا۔اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا جمال الدین کے مطابق اجلاس عید گاہ چارسدہ روڈ پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر میں منعقد ہوگا۔ شہادتیں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے موبائل نمبر 03219410041 پر دی جاسکتی ہیں۔ ڈاکٹر حافظ عبدالغفور رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے موبائل نمبر 03005947909 پر بھی شہادتیں دی جاسکتی ہیں۔دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے لینڈ لائن نمبرز 0912042233، 0912043427،اور 0912043428 پر بھی چاند دیکھنے کے بارے میں شہادتیں دی جاسکتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے