ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ لہر انتہائی خطرناک ہے اور حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن، ہفتہ وار چھٹیاں اور شام 6 بجے دوکانین بند کروانا عوام کے مفاد اور کورونا صورت حال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کر رہی ہے۔ اگر کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد نہ کیا گیا اور اس کی شرح میں مزید اضافہ ہوا تو مزید سختی ہو سکتی ہے اس لیے حکومت کے وضع کردہ کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے سماجی فاصلہ اور ماسک کے استعمال پر سختی سے عمل کیا جائے۔اور کسی قسم کی کوئی خرید و فروخت ماسک پہنے بغیر نہ کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روزکمشنر ہاؤس میں ایبٹ آباد کی مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ، سیکریٹری ٹو کمشنر شبیر احمد اور مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔کمشنر ہزارہ نے کہا کہ ایبٹ آباد کے تاجروں کا دیگر شہروں کی نسبت انتظامیہ کے ساتھ تعاون قابل دید ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایس اوپیز مرکزی اور صوبائی حکومتیں جاری کرتی ہیں اس لیے آپ کی پیش کردہ تجاویز کو صوبائی حکومت کو لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو مکمل چھٹی اور اتوار کو بازارکھلے رکھنے بارے صوبائی حکومت کو لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں تجاوزات اور ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایک جا معہ پلا ن تیار کر کے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ انہو ں نے کہا عوام کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنا حکومت اور انتظامیہ کا فرض ہے اس لئے قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کو مزید بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے تاجر تنظیموں کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ ان کی پیش کردہ تجاویز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تین ہفتے قبل ایبٹ آباد میں کورو نا کی شرح 2فیصد تھیں اورآج یہ شرح دس فیصدپر چلی گئی ہے اوراسے کنٹرول کر نے میں ہم سب نے ملکر کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے