لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے، عوامی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے، ۔وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ منتخب نمائندوں نے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر عثمان بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک کے طور پر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے، عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے، سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا، عوام بنیادی ضرورتوں کو ترستے رہے اور ماضی میں حکمران اقتدار کے مزے لوٹتے رہے، ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم بے پناہ دبا ؤکا شکار ہوچکا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے