واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد بحال کرنا ہے، ہم صدی کے انتہائی سخت بحران سے گزر رہے ہیں۔امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر آگے بڑھ رہا ہے تاہم مجھے بحران ورثے میں ملا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم صدی کے انتہائی سخت بحران سے گزر رہے ہیں اور خانہ جنگی کے بعد ہماری جمہوریت پر بدترین حملہ ہوا۔ کورونا 1930 کے معاشی بحران سے بڑا بحران تھا۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم 100 دن میں 220 ملین سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین دیں گے اور 16 برس سے بڑی عمر کا ہر امریکی ویکسین لگوا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی ملازمتوں کا پروگرام ملک کی تعمیر نو کا پلان ہے اور یہ لاکھوں لوگوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گا جبکہ امریکہ چین کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا۔ امریکی صدر نے کہا کہ غریب سے غریب ترین افراد کے لیے بھی ویکسین کی رسائی ممکن بنائی ہے۔ دریں اثناء کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان سے فوج واپس بلانے کا یہی وقت ہے، ہمیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد بحال کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ تصادم اور روس سے کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، امریکا پھر سے آگے بڑھ رہا ہے اور دنیا کی قیادت کے لیے تیارہے۔انہوں نے کہا کہ 16 برس سے بڑی عمرکا ہر امریکی اس وقت ویکسین لگواسکتا ہے۔اس موقع پر  امریکی صدر نے عوام کے لیے لاکھوں نوکریاں بھی پیدا کرنے کا اعلان کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے