بنوں (مانند نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان کی تاجر برادری نے چینی کی عدم دستیابی کے خلاف نیشنل پریس کلب بنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے غیر معینہ مدت تک روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیامظاہرین نے حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے سے یوتھ آف شمالی وزیرستان کے صدر نور اسلم داؤڑ,زینا گل وزیر,سلیم,مطیع اللہ ودیگر نے خطاب کیا اُنہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں چینی کی عدم دستیابی شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے حکومت کی جانب سے شمالی وزیرستان کیلئے فراہم کردہ چینی غائب ہوگئی ہے شمالی وزیرستان کے نام پر لاکھوں ٹن چینی آتی ہے لیکن شمالی وزیرستان کے پہنچنے سے قبل غائب ہوجاتی ہے یہ کہاں کا قانون اور انصاف ہے شمالی وزیرستان کے عوام کے حقوق کب تک ہڑپ کئے جائیں گے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اُنہوں نے حکومت کو دھمکی دی کہ چینی کی عدم دستیابی کے خلاف اسلام آباد میں بھی احتجاج ریکارڈ کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔