لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، سرکاری احکامات التوا میں ڈالنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزرا  اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کی، ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم، صوبائی وزیر توانائی محمد اختر ملک، ایم این اے سردار محمد خان لغاری، اراکین پنجاب اسمبلی مہندر پال سنگھ، سلیم اختر اور غلام علی اصغر شامل تھے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی میں نمائشی منصوبے شروع کر کے قومی خزانہ لٹایا گیا، سابق حکمرانوں نے صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو نظر انداز کیا، ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے، شو بازی کرنے کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کرنے والوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا، تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے