سوات (مانند نیوز ڈیسک) ضلع سوات میں 31مئی تا 4 جون 2021 پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں مہم کے دوران 272216 گھرانوں میں موجود 494262 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے حوالے سے پیر کے روز ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز حامد علی اور ریاض علی خان، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان،این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی سوات کو مہم کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیاگیا۔ اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و غوض کیا گیا اور ان کو قطعی شکل  دے دی گئی۔ یہ قومی انسداد پولیو مہم ہے جو کہ بیک وقت پورے ملک میں منعقد ہوگی۔31 مئی سے شروع ہونے والے مہم کے لیے 385 ایریا انچارج اور 86 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی  1763 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔جو کہ مجموعی طور پر  494262 پچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلائیں گے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے