نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3 لاکھ 55 ہزار 828 نئے کیسز اور 3 ہزار 438 اموات رپورٹ ہوئیں، بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 22 ہزار 383 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ہندوستان میں مسلسل تیرہویں دن 3 لاکھ سے زیادہ کیسز کا ریکارڈ بن گیا اور بھارت میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔بھارت کے شہر مہارشٹرا، کیرالا۔ کرناٹک، اترپردیش، تامل ناڈو، دہلی، آندرا پردیش اور مغربی بنگال بری طرح متاثر ہوئے۔کورونا وائرس سے بھارتی ریاست مہاراشٹرا سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔ ایک اندازے کے مطابق ملک کے ایک تہائی سے زیادہ کورونا سے متاثرہ مریض صرف اسی ریاست سے ہیں۔کورونا کیسز میں اضافے کے سبب مائع آکسیجن کی شدید قلت کی پیدا ہوگئی۔ کچھ ہسپتالوں نے آکسیجن آؤٹ آف سٹاک کا بورڈ لگا دیا ہے۔ جیسے جیسے انفیکشن بڑھ رہا ہے، آکسیجن کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔امریکا، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور نائجیریا سمیت متعدد ممالک نے بھارتی شہریوں پر سفری پابندیاں لگا دیں ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے