تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تخت بھائی کے شہری علاقہ چڑندے شیر علی بابا کورونہ کے قریب فائرنگ۔ دو مسلح ملزمان جو ہنڈا موٹر سائیکل 125 پر سوار تھے نے مستورات کے تنازعے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے محنت کش گلکار آیاز ولد مثل خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔وہ کئی مہینے پہلے چڑندے شیر علی بابا کورونہ میں کرائے کے مکان میں رہائش پزیر ہوئے تھے۔ اور مقتول کے بارے میں معلوم ہوچکا ہے کہ اس نے چند سال پہلے اپنی بیوی جویریہ کو اغواء کرکے اس سے زبردستی شادی کی تھی جس پر ملزمان کو شدید رنج تھا۔ ساڑو شاہ پو لیس نے مقتول کے بھائی شہزاد ولد مثل سکنہ گوجر گڑی کے رپورٹ پرملزمان فرمان، الہاز، پسران رحمان اللہ سکنان مانیری شگئی ضلع صوابی کے خلاف دفعہ 302 /24کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کو شش شروع کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے