سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان نے نورنگ بازار میں واقع رمضان سستا بازار کا دورہ کیا۔جہاں پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان نے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں چیک کیں ۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورنگ آمین اللہ خان، ٹی ایم او عصمت اللہ، ڈسٹر کٹ فوڈامان خان،تحصیلدار نورنگ قیانوس خان،فوڈ اتھارٹی یوسف خان ،ٹی اوآر عبدالستارخان اور سینٹری انسپکٹر حاجی آفنان علی بھی موجودتھے ۔ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان نے نورنگ بازار میں واقع سستا بازار میں اشیاء خوردونوش کی وافر مقدار میں موجودگی اور بہترین انتظامات کو یقینی بنانے پر زوردیا ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان کاکہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کو سستابازاروں میں اشیاء خوردونوش آسان نرخ پر وافر مقدار میں دستیابی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔اس موقع پر رمضان سستا بازار میں موجود شہریوں نے ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان کو ٹی ایم اے نورنگ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔اور کہاکہ ٹی ایم اے نورنگ شہریوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے