پبی (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے صوبائی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے پجگی میں واقع سرکاری پناہ گا ہ کا دورہ کیا,صوباء وزیر نے پناہ گاہ میں مقیم بے گھر افراد اور مسافروں کے ساتھ افطاری کی اور ان میں عیدی تقسیم کی۰ اس موقع پر پناہ گاہ پروگرام کی چیئر پرسن نیلم طورو بھی انکے ہمراہ تھیں ۰ صوباء وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام الل?ہ خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بے گھر اور غریب افراد کی فلاح و بہبود کے لیے  وزیر اعظم عمران خان کے وڑن قابل تحسین ہے, دیہاڑی دار مزدور یا مسافر جنکے پاس سر چھپانے کے لیے  ٹھکانہ نہ ہوتا,اب وہ پناہ گاہ میں آرام دہ وقت بسر کرسکتے ہیں. انکا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو بہترین سحری اور افطار مہیا کی جا رہی ہے.صوباء وزیر نے پناہ گاہ میں موجود سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہو? کہا کے یہ اپنی طرز کی ایک ماڈل پناہ گاہ ہے جہاں مسافروں کے لیئے کھانے پینے کے انتظام کے ساتھ ساتھ لانڈری اور مثبت تفریحی سرگرمییوں کا انتظام بھی ہے۰.صوبائی وزیر ہشام انعام اللّہ کا کہنا تھا کہ نادار افراد کے لیے شروع کیا گیا”کوئی بھوکا نہ سوئے "پروگرام کی وزیراعلی محمود خان خود نگرانی کرتے ہیں.انکا کہنا تھا کہ اس قبل کسی بھی حکمران نے غریب طبقے کا نہیں سوچا,موجودہ پی ٹی آئی حکومت وہ پہلی حکومت جس کی ترجیحات میں غریب عوام کی بہتری اور انھیں سہولیات کی فراہمی سرفہرست ہے۰ ڈاکٹر ہشام انعام اللّہ کا کہنا تھا کہ حکومت مستقبل میں پناہ گاہوں اور دیگر فلاح عامہ کے پروگراموں کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتی ہے,تاکہ زیادہ سے زیادہ اچراد اس سے مستفید ہوسکیں. انکا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کو بھی اپنے اطراف بسنے والے غریب و نادار افراد کی امداد کرنی چاہیے کیونکہ نادار افراد کی محرومیوں کا ازالہ سب کو مل کر کرنا ہو گا.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے