اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ماہ صیام کے آخری چند دن احتیاط اور عید سادگی سے منائیں۔انہوں نے جمعۃالوداع کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان کے آخری چند دن احتیاط سے گزاریں جبکہ عید سادگی سے منائیے۔انہوں نے کہا کہ بروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں۔وفاقی وزیر نے جمعتہ الوداع کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آئیں مل کر اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں۔ اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ StayHomeStaySafe کا بھی استعمال کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے